آبنائے ہرمز بحران: ترک صدر کا متبادل تجارتی راستے بنانے پر زور

آبنائے ہرمز بحران: ترک صدر کا متبادل تجارتی راستے بنانے پر زور

صدر اردوان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے تنازع نے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کو درپیش خطرات کو نمایاں کر دیا ہے، جس کے پیش نظر عالمی سطح پر تعاون اور متبادل تجارتی راہداریوں کی ترقی ناگزیر ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی توانائی منڈیوں اور بین الاقوامی تجارتی راستوں کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، تاکہ عالمی معیشت پر ممکنہ منفی اثرات کو کم کیا جا سکے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ ایشیا اور یورپ کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور متبادل تجارتی راستوں کی ترقی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی تجارت کے محفوظ اور مستحکم تسلسل کیلئے متنوع تجارتی راستوں کی موجودگی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔