علی امین گنڈاپور کی سکیورٹی واپسی بارے خبریں بے بنیاد قرار

علی امین گنڈاپور کی سکیورٹی واپسی بارے خبریں بے بنیاد قرار

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کی سکیورٹی پر ایلیٹ فورس کے دس اہلکار تعینات تھے، جب کہ شفیع جان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی واپس لینے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

اںہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سکیورٹی واپس لینے سے متعلق زیر گردش دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے نہ کوئی فیصلہ کیا گیا ہے اور نہ ہی متعلقہ حکام کو ایسی کوئی ہدایت جاری کی گئی ہے۔