سالِ نوکی پہلی انسداد پولیو مہم کی تاریخ کا اعلان

Published On 10 January,2026 05:33 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر  کے مطابق سات روزہ انسدادِ پولیو مہم دوفروری سےشروع ہوگی جو آٹھ فروری تک جاری رہے گی۔

این ای او سی حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر قومی پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جائے گی۔

دوسری جانب پولیو مہم کےدوران پاکستان بھر میں چارکروڑ پچاس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، قومی پولیو مہم میں چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے، انسداد پولیو حکام نے والدین پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں اور بچوں کو معذوری سے محفوظ بنائیں۔

واضح رہے گزشتہ سال پانچ مرتبہ قومی انسداد پولیو مہم ہوئی جس کے باعث پولیو کیسز میں بھی نمایاں کمی آئی۔