خلاصہ
- کینڈی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
پالیکیلے کرکٹ سٹیڈٰیم میں ہونیوالے سپر ایٹ گروپ 2 کے اہم میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر انگلش ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے کھیل کا آغاز مایوس کن ثابت ہوا، اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور صائم ایوب 7 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے دوسرے نمبر پر آنیوالے بلے باز کپتان سلمان علی آغا بھی مخص 5 رنز بناکر چلتے بنے۔
بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا تاہم 73 کے مجموعی سکور پر بابر اعظم 25 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 122 کے مجموعی سکور پر گری جب صاحبزادہ فرحان 45 گیندوں پر 63 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، پانچویں نمبر پر فخرزمان 25 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 24, 2026
پاکستان کی چھٹی وکٹ 146 کے مجموعی سکور پر گری جب عثمان خان 8 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر نئے آنیوالے بلے باز محمد نواز بغیر کھاتے کھولے چلتے بنے، شاہین آفریدی 2 اور شاداب خان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا مقابلہ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا، جبکہ انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دی تھی۔
انگلینڈ نے سپر 8 کا آغاز سری لنکا کے خلاف مضبوط انداز میں کیا اور گروپ کی سربراہی سنبھال رکھی ہے، جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ ایک، ایک پوائنٹ کے ساتھ پیچھے ہیں، اس لیے آج کا میچ محض گروپ میچ نہیں بلکہ سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
قومی سکواڈ:
پاکستان ٹیم کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحام، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاداب خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور عثمان خان اور عثمان طارق پر مشتمل ہے۔
انگلش سکواڈ:
انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انگلش ٹیم میں کپتان ہیری بروک، فل سالٹ، جوز بٹلر، جیکب بیتھیل، ٹام بیٹن، ہیری بروک، سیم کرن، ول جیکس، لیام ڈاسن، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر اور عادل رشید شامل ہیں۔