ٹیکنالوجی
خلاصہ
- بیجنگ: (دنیا نیوز) پاکستان خلائی سفر میں نئی منزل حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا۔
پہلے پاکستانی خلا باز کی چینی خلائی سٹیشن روانگی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، چینی خلائی مشن شین ژو 24 پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان کو کل لے کر روانہ ہوگا۔
پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر18 منٹ پر خلائی مشن شین ژو24 روانہ ہوگا، محمد ذیشان علی خلائی مشن میں بطور پے لوڈ سپیشلسٹ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
پاکستانی خلا باز چینی سٹیشن تیانگونگ پر قدم رکھنے والا پہلا غیر ملکی ہوگا، پاکستانی خلا باز تقریباً ایک ہفتہ خلا میں قیام کے بعد زمین پر واپس آئے گا، سپارکو اور چینی خلائی ایجنسی کے اشتراک سے مشن انجام دیا جائے گا۔
خلائی مشن کو جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا، چیئرمین سپارکو یوسف خان نے پاکستان کے خلائی پروگرام کی تاریخ کی اہم اور یادگار پیشرفت قرار دیا۔