دنیا
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) یورپین مرکزی بینک کی گورننگ کونسل کے رکن اور بینک آف اٹلی کے گورنر فابیو پنیٹا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔
یورپین مرکزی بینک کی گورننگ کونسل کے رکن اور بینک آف اٹلی کے گورنر فابیو پنیٹا نے کہا کہ تینوں ممالک نےعالمی سطح پرطاقت کی تقسیم کیلئے ملاقات کی، ملاقات میں یورپی یونین شریک نہیں تھا۔
فابیو پنیٹا نے کہا کہ تینوں رہنماؤں نے محض علامتی ’’امن اعلامیے‘‘ پر اتفاق کیا اورجوہری جنگ نہ لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں اسلحے پرقابو پانے کے حوالے سے کوئی ٹھوس وعدہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کے مقابلے میں ڈیموکریٹس کی فتح کو انتہائی اہم پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ووٹرز حکومتوں کی پالیسیوں کو اپنی فلاح و بہبود، روزگار اور قوتِ خرید پر پڑنے والے اثرات کی بنیاد پر پرکھتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اٹلی کو بھی افراط زر کا سامنا ہے جو شہریوں کی قوت خرید کو متاثر کرے گی۔