اسلام آباد:(دنیا نیوز) فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے انفراسٹرکچر مکمل نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
وزارتِ انفارمیشن کے اعلامیہ کے مطابق لاپروائی کرنے پر پیڈا ایکٹ کے تحت ملازمین کو معطل کیا گیا، حکومت کا ایک سے دو ماہ میں سپیکٹرم کی نیلامی کا پلان ہے۔
ملک میں صرف تیس لاکھ فائیو جی ڈیوائسز موجود مگر پلان کے تحت کروڑوں درکار ہیں، 60 فیصد لوگ ابھی بھی ٹو جی سروسز پر ہیں اور بڑی تعداد اب بھی یہی استعمال کر رہی ہے۔
دوسری جانب موبائل فون درآمدی ٹیکس ، پی ٹی اے رجسٹریشن ، فائیو جی ٹیکنالوجی کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے،ملک میں مقامی ڈیوائسز کی تیاری بھی شروع نہ ہو سکی، پندرہ فیصد سے کم ٹیلی کام ٹاورز فائیبر آپٹکس سے منسلک ہے۔



