پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پمز ہسپتال میں فالو اپ چیک اپ کیلئے لایا گیا، متاثرہ آنکھ کی بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ کےعلاج کے فالو اپ کے لئے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، پمز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بانی کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹرئیل انجکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔
.jpg)
پمز ہسپتال کے مطابق کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جونارمل ہے، پمز اور شفا آئی ہسپتال کے کنسلٹنٹ اوفتھلمولوجسٹ اور کنسلٹنٹ وائٹریو ریٹینل سرجن کی رہنمائی میں پروسیجرعمل میں لایا گیا، یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو فالو اپ مشورے اور نسخے کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا، پروسیجر سے پہلے سپیشلسٹ کے بورڈ نے معائنہ کیا۔