جعلی خبریں
خلاصہ
- سرگودھا: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اختلافات اور صلح کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے درمیان کبھی کوئی لڑائی ہوئی ہی نہیں تھی، مریم نواز ان کی قائد ہیں اور وہ ان کے کارکن ہیں۔
پنجاب کے شہر سرگودھا میں دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی قیادت کو تسلیم کرتے ہیں، اختلافات اور صلح کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، کیونکہ جب کبھی لڑائی ہوئی ہی نہیں تو صلح کیسی؟
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پنجاب حکومت اور بعض اتحادیوں کے درمیان کشیدگی کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔
تاہم سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپنے تازہ بیان میں ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ان کی قائد ہیں۔