جعلی خبریں
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی سے بیک ڈور یا فرنٹ ڈور رابطوں بارے حقیقت بتا دی۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے اس وقت بیک ڈور یا فرنٹ ڈور کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، حکومت کے پاس نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی ڈھیل۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام معاملات عدالتوں سے حل ہوں گے، بیک ڈور رابطوں کی باتیں صرف خواہشات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی رہنما آئرن مین بنے ہوئے ہیں اور دوسری طرف رابطوں کی باتیں کر رہے ہیں، جو ان کے اپنے مؤقف سے مختلف ہے۔
طارق فضل چودھری نے کہا کہ حکومت کا جواب آ گیا ہے، وکلا طبی ماہر نہ بنیں بلکہ قانونی نکات پر توجہ دیں، پی ٹی آئی کو راستہ عدالت سے ہی ملے گا۔