راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ

راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے 404 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا۔

چوتھے دن کے ابتدا میں ہی سری لنکا کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، سری لنکا کی طرف سے دھننجیا ڈی سلوا 167 اور کوشال مینڈس 119 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے 7، محمد عباس نے 2 اور رضا اللّٰہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحٰہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔