راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، سری لنکا نے 4 وکٹوں پر 404 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، سری لنکا نے 4 وکٹوں پر 404 رنز بنالیے

کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 404 رنز بنا لیے، دھننجایا ڈی سلوا 167 اور کوشل مینڈس 117 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، سری لنکا کی جانب سے کامیندو مینڈس نے 58 جبکہ لاہیرو اڈارا نے 42 رنز بنائے۔

سری لنکا کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 30 رنز درکار ہیں، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان اور محمد عباس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحٰہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔