روس اور یوکرین کے درمیان ابوظہبی میں 9 ماہ بعد پہلے سہ فریقی مذاکرات

روس اور یوکرین کے درمیان ابوظہبی میں 9 ماہ بعد پہلے سہ فریقی مذاکرات

مذاکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر سمیت روسی اور یوکرینی وفود نے شرکت کی، یوکرینی صدر زیلنسکی نے بات چیت کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا جنگی قیدیوں کی رہائی، یوکرین کی سکیورٹی ضمانتوں اور کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کی شرائط پر اختلافات برقرار ہیں، روس یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونباس سے دستبرداری اور نیٹو میں شمولیت ترک کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، جبکہ یوکرین اپنے زیر قبضہ علاقوں سے دستبردار ہونے پر آمادہ نہیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جنگ کے خاتمے سے پہلے یورپ کے وسیع تر سکیورٹی نظام پر اتفاق کی ضرورت پر زور دیا، مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔