خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لیے۔
اسٹمپس پر سعود شکیل 57 اور غازی غوری 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کی جانب سے طیب عارف اور محمد طہٰ نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں، دونوں بالترتیب 57 اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 50 اور اذان اویس نے 30 رنز بنائے, سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا، اس دوران مجموعی طور پر 67 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔
واضح رہے راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ اسکواڈ میں 4 فاسٹ بولرز شامل کیے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے پہلے سیشن میں اپنی اسٹرنتھ پر کھیلیں۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں تجربہ کار پلیئرز بھی شامل ہیں۔
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحہٰ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔
یاد رہے بابر اعظم، اذان اویس، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد عباس، رضا اللّٰہ اور غازی غوری بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔