انڈیا کے خلاف سکور کرنا بہت اچھا لگتا ہے، حمزہ ظہور کا پہلا انٹرویو وائرل

انڈیا کے خلاف سکور کرنا بہت اچھا لگتا ہے، حمزہ ظہور کا پہلا انٹرویو وائرل

پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹر حمزہ ظہور نے کہا ہے کہ حسنین ڈار کے ساتھ پارٹنرشپ کے دوران ہمارا پلان تھا کہ آخر تک کھیلیں گے، میں نے بھی یہی سوچا ہوا تھا کہ جب بھی موقع ملے گا ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش کروں گا۔

حمزہ ظہور نے کہا کہ انڈیا کے خلاف سکور کرنا بہت اچھا لگتا ہے، ٹیم سٹاف کی جانب سے بھرپور سپورٹ مل رہی تھی، ان کا یہی کہنا تھا کہ میدان میں جاؤ اور اپنی گیم کھیلو۔

انہوں نے بتایا کہ میں غلطی سے دوسرا پیپر لے گیا تھا، وہ پہلے میچ والا پیپر تھا۔