آزاد کشمیر کی حیثیت تبدیلی بارے سوشل میڈیا پر وائرل خبریں بے بنیاد ہیں: وزیراعظم

آزاد کشمیر کی حیثیت  تبدیلی بارے سوشل میڈیا پر وائرل خبریں بے بنیاد ہیں: وزیراعظم

قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی آئینی حیثیت اور مالیاتی خودمختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ریاست کی حیثیت تبدیل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آزاد کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے جھوٹ کا طوفان برپا کیا جا رہا ہے، ایسی بے بنیاد باتوں سے گریز کرنا چاہیے جن سے ریاست میں انتشار کو ہوا ملے۔

 وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ سٹیٹس کو کی بنیاد پر واویلا کر رہے ہیں، ان کے پاس کوئی معلومات یا شواہد ہیں تو حکومت کے سامنے لائیں، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ریاستی معاملات میں مشاورت کو اہمیت دی جائے گا۔

افتخار گیلانی نے مزید کہا کہ میرپور تعلیمی بورڈ کی بہتری کے لیے کیمبرج یونیورسٹی بورڈ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کرنے جا رہے ہیں، انشاء اللہ میرپور بورڈ پاکستان کا بہترین تعلیمی بورڈ بنے گا، میرپور بورڈ ریاست کا ادارہ ہے، اسے ڈویژنل اور ضلعی تفریق سے بالاتر ہو کر دیکھنے کی ضرورت ہے۔