پُرتشدد واقعات، کالعدم تنظیم اور سہولت کاروں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے: وزیراعظم آزاد کشمیر

پُرتشدد واقعات، کالعدم تنظیم اور سہولت کاروں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے: وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ کالعدم تنظیم JAAC کی پانچ ماہ سے جاری دہشت گردی، دھمکیوں اور پرتشدد کارروائیوں نے عوام کو شدید مصائب کا شکار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے اور امن تباہ کرنے پر کالعدم JAAC اور اس کے سہولت کاروں کا کڑا احتساب کیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ عوام امن، سلامتی اور معمول کی زندگی کے حقدار ہیں، حکومت آزاد کشمیر اپنے شہریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

افتخار گیلانی نے مزید کہا کہ حکومت جانوں کے تحفظ، قانون کی حکمرانی کی بحالی اور ہر شہری کے حقوق کی پاسداری کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔