دنیا
خلاصہ
- مونٹی ویڈیو: (ویب ڈیسک) جنوبی امریکا کے دورے کے دوسرے روز پوپ لیو نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھیں اور اپنے خاندانوں کی شروعات کریں۔
واضح رہے کہ جنوبی امریکہ کے اس خطے کو اس وقت شرحِ پیدائش میں شدید کمی کا سامنا ہے، لاطینی امریکا جو کسی زمانے میں دنیا کا سب سے بڑا کیتھولک خطہ تھا، وہاں 1950 کی دہائی میں فی عورت بچوں کی اوسط تعداد 6 تھی جو اب کم ہو کر صرف ایک اعشاریہ آٹھ رہ گئی ہے۔
یوروگوئے کے دارالحکومت مونٹی ویڈیو کے ایک کھچا کھچ بھرے سٹیڈیم میں نوجوانوں کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ نوجوانو! آگے بڑھیں، خود آگے بڑھ کر شادی کرنے اور اپنے خاندان کی بنیاد رکھنے کی ہمت کریں، ہمیشہ کے لیے کا عزم کرنے سے نہ گھبرائیں۔
اس سے قبل یوروگوئے کی کیتھولک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے انسانوں پر اثرات کے بارے میں خبردار کیا اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ الگورتھم سے پہلے انسان کو ترجیح دیں۔