پولینڈ میں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی

پولینڈ میں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے پیش آیا، جب ایک شخص گاڑی میں سوار ہو کر چوک میں داخل ہوا اور مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے فوجی طرز کی یونیفارم پہن رکھی تھی اور حملے میں فوجی ہتھیار استعمال کیے گئے، مشتبہ حملہ آور کی گاڑی سے اسلحے کے ٹکڑے اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران مشتبہ حملہ آور کو گولی مار دی گئی، جس کے بعد اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں کارروائی کی، جبکہ فائرنگ کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔