سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے گفتگو کے دوران علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کشیدگی کم کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بات چیت کی۔

سعودی وزیر خارجہ نے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام کے قیام کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ سے گفتگو میں علاقائی معاملات پر مشاورت اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے سفارتی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔