انڈر 19 ایشیا کپ: حمزہ ظہور نے کیا لکھ کر پرچی جیب میں ڈالی؟ پہیلی خود ہی سلجھا دی

انڈر 19 ایشیا کپ: حمزہ ظہور نے کیا لکھ کر پرچی جیب میں ڈالی؟ پہیلی خود ہی سلجھا دی

پاکستانی کرکٹر حمزہ ظہور نے بھارت کے خلاف شاندار سنچری سکور کرکے پاکستان کو کامیابی دلائی، بھارت کے خلاف ففٹی کا عزم لے کر میدان میں اترنے والے حمزہ ظہور نے سنچری بنا ڈالی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے میچ سے ایک روز قبل پرچی پر لکھا تھا کہ ’’ان شاء اللہ کل بھارت کے خلاف 50 رنز بناؤں گا‘‘۔

تاہم حمزہ ظہور نے 50 کے بجائے ناقابل شکست 100 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

شاندار کارکردگی پر حمزہ ظہور کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔