کھیل
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ ہمارے بولرز کے پاس فرسٹ کلاس کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے۔
کوشل مینڈس کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں 1 ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا کرکٹ کھیلتے ہوئے یہاں سیکیورٹی بہترین ہے، سری لنکا اور پاکستان کا کھانا تقریباً ایک جیسا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ وائٹ بال فارمیٹس سے مختلف ہے، ٹیسٹ کرکٹ ہر کھلاڑی کھیلنا چاہتا ہے۔
سری لنکن کپتان نے کہا کہ سری لنکا کی بولنگ اور بیٹنگ میں توازن ہے، ہمارے بولرز کے پاس فرسٹ کلاس کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑی فرسٹ کلاس کھیل کر آرہے ہیں اور فارم میں ہیں، میری سوچ ہمیشہ مثبت رہتی ہے، بطور سینئر ہمیشہ بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں۔