کھیل
خلاصہ
- نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
محمد شامی نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے 13 سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
36 سالہ محمد شامی نے نومبر 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 9 وکٹیں 118 رنز کے عوض حاصل کیں، جو آج بھی ان کی بہترین میچ بولنگ ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد شامی نے بھارت کی جانب سے 64 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 27.71 کی اوسط سے 229 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولرز کی فہرست میں ابتدائی پانچ کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا سکے۔