پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے یومِ اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے 9 نومبر کو یوم اقبال کے سلسلے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق یوم اقبال کے موقع پر پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔