سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی: وزیر تعلیم کی افواہوں کی تردید

سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی: وزیر تعلیم کی افواہوں کی تردید

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ سموگ کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیاں زیر غور نہیں ہیں اور نہ ہی حکومت ایسا کوئی فیصلہ کر رہی ہے، تعلیمی سرگرمیاں حسب معمول جاری رہیں گی، والدین سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

انہوں نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ سموگ کے دوران اپنی صحت اور حفاظت کا خصوصی خیال رکھیں اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کے دوران حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

وزیرتعلیم نے طلباء کو ماسک کے استعمال کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی اور سموگ سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔