گریڈ ٹو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی فاتح یو سی پی کی کرکٹ ٹیم کی قذافی سٹیڈیم آمد

گریڈ ٹو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی فاتح یو سی پی کی کرکٹ ٹیم کی قذافی سٹیڈیم آمد

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دعوت پر یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی فاتح ٹیم قذافی سٹیڈیم پہنچی، چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی کرکٹ ٹیم کو گریڈ ٹو سلور ٹرافی جیتنے پر 2 کروڑ کا انعام دیا گیا، یو سی پی کے پرو ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حماد نوید نے انعام وصول کیا۔