ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق قرض کا مقصد سرکاری اور نجی شعبے کے مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینا ہے، پاکستان میں نجی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اصلاحات میں مدد دی جائے گی، قرض سے معیاری اور کم لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں مدد ملے گی۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری ونجی شراکت داری اور نجکاری کے امور کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے اقدامات کئے گئے، سرکاری اور نجی شعبے کے مشترکہ منصوبوں کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا، پروگرام کے تحت 4 وفاقی وزارتوں اور اداروں میں شراکت داری کیلئے خصوصی یونٹس قائم کرنے میں مدد دی جائے گی۔

2030 تک سرکاری ونجی شراکت داری کے منصوبوں کی درمیانی مدت کی فہرست منظور کر لی گئی، سرکاری و نجی شراکت داری کے منصوبوں سے پیدامالی خطرات کی نگرانی کا نظام بنایا جائے گا، قومی پی پی پی اینڈ انویسٹمنٹ نالج ہب وفاقی اداروں کو تربیت اور رہنمائی فراہم کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومتیں بھی منصوبوں کی تیاری اور تجربات کے تبادلے سے فائدہ اٹھا سکیں گی، منصوبوں کی شفاف جانچ اور مالی خطرات کا بہتر انتظام ضروری ہے۔