یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی

یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی

مشن کی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی خلاباز نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ خلائی مشن پر روانہ ہونے کا موقع ملے گا، مستقبل میں بین الاقومی خلا بازوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔

چینی خلا باز کا کہنا تھا کہ پاکستانی ساتھی خلاباز نے مشن کیلئے بھرپورتیاری کی ہے، گزشتہ کچھ عرصے میں ایک دوسرے سے ہم آہنگی پیدا ہوئی۔

اس موقع پر پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی نے کہا کہ نہ صرف میرے بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے، خلائی مرکز کی انتظامیہ اور عملے نے بہترین تربیت فراہم کی، چینی عملے کے ساتھ دوستی اور پیشہ ورانہ تعلقات قائم ہوئے ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے۔

محمد ذیشان کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ مشن بھی ہوں گے، چین پاکستان کے تعلقات اور دوستی کو مستقبل میں بڑھتا دیکھ رہا ہوں، ہم چاند، مریخ اور اس سے بھی آگے کی منازل طے کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا مشن میں ذیشان نہیں پاکستان جارہا ہے اور پاکستان کی نمائندگی اور فخر تمہارے سر ہے۔