خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) این ویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)، صدر اور بورڈ کا رکن مقرر کر دیا، کمپنی کے مطابق ان کی واپسی فوری طور پر مؤثر ہوگی۔
این ویڈیا نے اعلان کیا کہ بورڈ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کا متفقہ فیصلہ کیا ہے، امریکی حکام سے مشاورت کے بعد بورڈ نے ان کی واپسی کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار نہیں دیا۔
کمپنی کے مطابق جینسن ہوانگ نے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جینسن ہوانگ کی بطور سی ای او واپسی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اسے درست قرار دیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی معیشت کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے این ویڈیا میں جینسن ہوانگ کی قیادت ضروری ہے، ان کی واپسی سے قومی سلامتی کو خطرہ ہونے کا کوئی جواز نہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے تصدیق کی ہے کہ جینسن ہوانگ کے کسی غیر قانونی اقدام میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ہوانگ ایک عظیم محب وطن اور قومی اثاثہ ہیں۔
ٹرمپ نے جینسن ہوانگ، این ویڈیا کے بورڈ، امریکی عوام اور پوری دنیا کو مبارکباد بھی دی۔