ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو مارکیٹیں بند کرنے کا آپشن موجود ہے: میاں اسلم اقبال

Last Updated On 13 May,2020 09:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث عوام تعاون نہیں کر رہی، اگرذمہ داری کا ثبوت نہیں دیا جائے گا تو دوبارہ لاک ڈاؤن کر کے مارکیٹیں بند کرنے کا آپشن موجود ہے۔

دنیا نیوزکے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں نے دوبارہ بڑا فیصلہ لینے پر مجبور کر دیا، خواتین چھوٹے بچوں کومارکیٹ مت لیکرجائیں، ایک ،ایک دکان پر بیس، بیس کسٹمرزہیں۔

پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ جن مارکیٹوں میں عہدیداران ایس اوپیزپرعمل نہیں کریں گے توان کوبند کرنا پڑے گا۔ انارکلی،اچھرہ بازارمارکیٹ کا دورہ کیا ہے، بدقسمتی سے ایس اوپیزپرعملدرآمد کی شرح بہت کم ہے۔

صوبائی وزیر صعت کا کہنا تھا کہ انکروچمنٹ کوختم کرانا بھی ایس اوپیزمیں شامل تھا۔ دکاندار، سیلزمیں ڈیلنگ کے دوران ماسک پہنیں گے۔ تمام چیزوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
 

Advertisement