لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید سردی کی افواہوں کی تردید کر دی۔
محکمہ موسمیات پاکستان نے 16 سے 25 جنوری کے دوران شدید یا ریکارڈ توڑ سردی کی لہر سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو غلط اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق جدید موسمیاتی ماڈلز اور زمینی مشاہدات کی بنیاد پر اس عرصے میں کسی غیر معمولی یا تاریخی سردی کی لہر کی توقع نہیں، ملک بھر میں درجہ حرارت عام سردیوں کی حد میں رہنے کا امکان ہے۔
.jpg)
محکمہ موسمیات نے عوام، میڈیا اور تمام اداروں سے کہا ہے کہ وہ صرف سرکاری موسمی پیش گوئیوں، وارننگز اور ایڈوائزریز پر انحصار کریں اور غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں تاکہ بلا وجہ خوف و ہراس پیدا نہ ہو، درست معلومات کیلئے محکمہ موسمیات کے سرکاری ذرائع کو فالو کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر پاکستان میں شدید سردی کی لہر سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں، ان خبروں میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان بھر میں 16 جنوری سے 25 جنوری تک شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔



