انٹرنیٹ بندش کی خبروں کی حقیقت کیا ہے؟ ترجمان پی ٹی اے نے بتا دیا

انٹرنیٹ بندش کی خبروں کی حقیقت کیا ہے؟ ترجمان پی ٹی اے نے بتا دیا

وفاقی دارالحکومت سے جاری ترجمان پی ٹی اے کے بیان کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال ہیں، سب میرین کیبل کی معمول کی مرمت جاری ہے،سروس متاثر نہیں ہوگی، بلا تعطل انٹرنیٹ کیلئے نیٹ ورکس کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

قبل ازیں یہ خبر آئی تھی کہ ملک میں صارفین کیلئےانٹرنیٹ سروسز میں تعطل کا امکان ہے، بین الاقوامی سب میرین کیبل کی معمول کی مرمت کے پیش نظر ٹیلی کام کمپنی نے صارفین کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے پیشگی آگاہ کردیا۔

حکام کے مطابق سب میرین کیبل کی معمول کی مرمت دن 2 بجے شروع ہوگی جو 8 گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہے، سب میرین کیبل کی مرمت چندگھنٹوں کیلئے معمول کی سرگرمی ہے، مرمتی کام کے دوران صارفین کی سروسز متاثر بھی ہوسکتی ہیں۔