گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بے بنیاد، بیٹی نے تصدیق کر دی

گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بے بنیاد، بیٹی نے تصدیق کر دی

عابدہ پروین کی بیٹی نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈری گلوکارہ کے انتقال کی خبریں سراسر غلط ہیں، ان کی والدہ خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور کے علاقے دلگران چوک میں ایک خاتون کا انتقال ہوا تھا جس کا نام بھی عابدہ پروین تھا، جس کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئی، یہ خبریں مکمل طور پر جھوٹی ہیں، میری والدہ کی وفات سے متعلق غلط اطلاعات پھیلا کر مداحوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

عابدہ پروین کی بیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند اور قابلِ اعتماد ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔