انگلینڈ کی سہ ملکی سیریز میں پہلی کامیابی، سری لنکا کو 55 رنز سے شکست

انگلینڈ کی سہ ملکی سیریز میں پہلی کامیابی، سری لنکا کو 55 رنز سے شکست

387 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 331 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے رتھنائیکے 118 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، جبکہ کوشل مینڈس نے 89 اور ایوشکا فرنینڈو نے 48 رنز بنائے۔

سہان آراچیگے نے 30 اور جنیت لیانج نے 27 رنز اسکور کیے، جبکہ داسن شاناکا اور کامیندو مینڈس 4، 4 رنز بنا سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سونی بیکر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ سری لنکا نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے تھے۔

 انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ اسکورر رہے، ٹام بینٹن نے 74 جبکہ ہیری بروک نے 44 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی فائنل میں رسائی حاصل کر چکے ہیں۔