ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستان ٹیم عباس آفریدی کی قیادت میں روانہ

ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستان ٹیم عباس آفریدی کی قیادت میں روانہ

واضح رہے کہ یہ 3 روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے جس میں اس کا مقابلہ 30 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات اور بھارت سے ہوگا۔

پاکستانی سکواڈ میں کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔