تیسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ باچا خان کلب بنوں کے نام

تیسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ باچا خان کلب بنوں کے نام

تیسری نیشنل لیول ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل باچا خان ہاکی کلب بنوں اور رانا مجاہد علی ہاکی کلب فیصل آباد کے درمیان کھیلا گیا جس میں باچا خان ہاکی کلب بنوں نے تین گول کے مقابلے میں پانچ گول کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل دیکھنے کیلئےسابق اولمپئنز اور ہاکی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی جی او سی محفوظ گیریژن نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر موجود سابق اولمپیئنز کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک میں ہاکی کا مستقبل پھر سے روشن ہوتا دکھائی دے رہا ہے، ایسے ایونٹس ملک میں ہاکی کا نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں انتہائی اہم ثابت ہوں گے۔

شائقین نے ملک میں ہاکی کے فروغ کیلئے چیمپئن شپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔