پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کا پرومو جاری، بھارت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا

پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کا پرومو جاری، بھارت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پرومو کی ویڈیو میں پاکستان کی مہمان نوازی اور کرکٹ سے محبت کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں آسٹریلوی شخص سے ٹیکسی ڈرائیور پیسے نہیں لیتا وہ شکریہ ادا کرتا ہے لیکن ہاتھ نہیں ملاتا جس پر ٹیکسی ڈرائیور کہتا ہے کہ ہاتھ ملانا بھول گئے، لگتا ہے پڑوسیوں کے پاس بھی رکے تھے۔

بھارتی ٹیم پر طنزیہ پرومو جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پرومو میں آغا جی کہتے ہیں کہ ویسے تو ہم مہمان نواز ہیں لیکن بات کرکٹ کی آئے تو مقابلے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 جنوری کو ہوگا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچز 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے، تینوں میچز لاہور میں ہوں گے۔