زمین، فضا اور سمندر کے بعد بھارت خلا میں بھی ناکام، سیٹلائٹ نظام کو شدید دھچکا

زمین، فضا اور سمندر کے بعد بھارت خلا میں بھی ناکام، سیٹلائٹ نظام کو شدید دھچکا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے نیویگیشن سیٹلائٹ نظام کو شدید دھچکا، عالمی سطح پر بھارت کے لئے نئی شرمندگی کا باعث بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مقامی نیویگیشن سیٹلائٹ نظام NavIC کے اہم سیٹلائٹ کا ایٹمی کلاک اچانک بند ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جی پی ایس کے متبادل کے طور پر پیش کیا جانے والا NavIC مسلسل تکنیکی مسائل کا شکار ہے، اس نظام کو آسمان میں بھارت کی آنکھیں قرار دیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیٹلائٹ کی خرابی کے بعد NavIC مطلوبہ آپریشنل حد سے نیچے گر گیا، جس سے نیویگیشن نظام کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنگین خرابی نے بھارت کی مقامی نیویگیشن صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، واقعے نے بھارت کے ٹیکنالوجی کے میدان میں دعوؤں کی قلعی کھول دی، عالمی سطح پر سبکی اور ساکھ کو نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفاعی اور سٹریٹجک نیویگیشن منصوبہ بھی دباؤ میں ہے، سیٹلائٹ ناکامی نے خلائی پروگرام کی کارکردگی پر نئے سوال کھڑے کر دیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھارت کا خلائی پروگرام بھی رسوائی کی تاریخ رقم کر چکا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارےکے مطابق جنوری میں بھارت کی پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (PSLV C62) آندھرا پردیش اڑان کے دوران ناکام ہوگئی، یہ بھارت کے مانگے تانگے کے خلائی پروگرام کی 2021 کے بعد پانچویں بڑی ناکامی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کی بدترین ناکامیاں سامنے آئی ہیں، 2021 سے اب تک 16 سیٹلائٹس راکھ بن چکے ہیں۔