جعلی خبریں
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد قرار دی گئیں۔
اوگرا ترجمان نے اپنے جاری بیان میں واضح کیا کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 73.40 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 84.95 روپے اضافہ کی کوئی سمری وزیرِ اعظم آفس کو نہیں بھجوائی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی مذکورہ خبریں من گھڑت اور جھوٹی ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام اس طرح کی غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں۔