لاہور: (ویب ڈیسک) چہرے پر سکِن کینسر کی ایک علامت ہوتی ہے جسے بہت سے لوگ معمولی پمپل سمجھ کے نظر انداز کر دیتے ہیں۔
ماہر امراض سکِن ڈاکٹر جینی لیو کے مطابق بیسل سیل سکِن کینسر کی سب سے عام قسم ہے جو اکثر ایک عام دانا یا معمولی جلدی مسئلہ دکھائی دیتا ہے، جسے لوگ اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں۔
جینی لیو نے سوشل میڈیا پر بیسل سیل سکِن کینسر سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ خطرناک کینسر کس طرح ایک معمولی مسئلے سے کی صورت میں خود کو چھپا لیتا ہے۔
جلد کا کینسر بیسل سیلز میں پیدا ہوتا ہے، یہی وہ سیلز ہیں، جو نئی جلد بنانے اور پرانی جلد کے خلیے ختم کرنے کا کام کرتے ہیں، سورج کی الٹراوائلٹ شعاعیں اس کی سب سے بڑی وجہ سمجھی جاتی ہیں۔
ماہر امراض سکِن نے مزید کہا کہ یہ بیماری جلد کے رنگ کے موتی جیسے ابھار یا گلابی دھبے کی صورت میں ظاہر ہو سکتی ہے اور زیادہ تر سورج سے متاثرہ حصوں یعنی سر اور بازو پر پائی جاتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جسم کے دیگر حصوں جیسے سینہ، پیٹ اور نجی اعضاء میں بھی ہوسکتا ہے جو زخم یا دانہ دیر تک ٹھیک نہ ہو، اسے نظر انداز نہ کریں، اس کی بروقت تشخیص یا پہچان مکمل علاج کے لیے نہایت ضروری ہے۔



