لاہور: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن میں نرمی کے سبب لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رمضان کے پہلے 18 روز میں کورونا کیسز اور اموات میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق رمضان کے 18 روز میں 7017 نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے 143 افراد جاں بحق ہوئے، لاہور میں رمضان سے پہلے 42 دنوں میں 943 کیسز جبکہ 32 اموات تھیں جبکہ پنجاب میں 4851 کیسز اور صرف 68 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں اس وقت 11868 مریض جبکہ 211 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، رمضان کے پہلے 18 روز میں 4762 نئے کیسز اور 46 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، وائرس کے توٹل 5705 مریض جبکہ 78 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں وائرس کے 39 مریض جبکہ لاہور میں 28 فیصد مریض ڈسچارج کیے جا چکے ہیں۔