تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی ’حلیمہ سلطان‘ پاکستان آنے کی خواہشمند

Last Updated On 17 May,2020 05:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) تاریخی کرداروں پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی ’حلیمہ سلطان‘ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

اداکارہ اسراء بلجیک (حلیمہ سلطان) نے اس خواہش کا اظہار سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک پاکستانی مداح کی تعریف کے جواب میں کیا۔

پاکستانی مداح نے اسراء بلجیک کو پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ کی بے پناہ مقبولیت بارے بتایا اور کہا کہ ملک بھر میں اس تاریخی ڈرامے کو بہت شوق سے دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ اس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

اسراء بلجیک نے اس محبت پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانیوں کی محبت کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں، میں دورہ پاکستان اور آپ لوگوں سے ملاقات کیلئے بہت پُرجوش ہوں، اپنا بے حد خیال رکھیے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر ہونے والے تاریخ پر مبنی ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستانی مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔

 

Advertisement