کورونا وائرس نے اداکار صغیر الٰہی کی جان لے لی

Last Updated On 20 May,2020 05:00 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) سندھ کے مشہور اداکار صغیر الٰہی کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس مشہور اداکار صغیر الہیٰ کی جان لے گیا، صغیر الہیٰ کو کچھ روز قبل آئی سی یو وارڈ میں وینٹلیٹر پر رکھا گیا تھا،صغیرالہیٰ کے انتقال کے بعد کچھی محلہ کے افراد کی اموات 11 ہو گئیں، ان کی میت کی ایس او پیز کے تحت تدفین کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپیٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اس دوران ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

آج ملک بھر میں دو بڑی شخصیات دم توڑ گئیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پنجاب سے ایم پی اے شاہین رضا جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کے بھائی میاں سریر حسین بھی چل بسے ہیں۔