اداکارہ صبا قمر کی چاند کیساتھ لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 03 June,2020 09:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی ڈراموں اور فلم انڈسٹری کی مشہور ادکارہ صبا قمرکی چاند کیساتھ لی گئیں تصاویرمداحوں کو بھا گئی ہیں۔

پاکستان کی دلکش اور خوبرو اداکارہ صبا قمرجو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی شہرت یافتہ ہیں۔ ان کے مداحوں کی تعداد بھی ان گنت ہے جو ان کی اداکاری، اسٹائل اوراندازکے دیوانے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ لال جوڑا پہنے ہوئے ہیں اور لکھتی ہیں کہ ’لال میرے دل کا حال‘، جس کے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کا پسندیدہ رنگ بھی لال ہی ہے۔

ایک اور تصویر میں اداکارہ چاند کے ساتھ موجود ہیں اوربالی ووڈ کا مشہور و معروف گانا ’تم آئے تو آیا مجھے یاد گلی میں آج چاند نکلا‘ کے ساتھ دلکش انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

صبا قمر کی ان پوسٹ پران کے مداح تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ واقعی بہت خوبصورت ہیں جبکہ بہت سے مداحوں نے لکھا کہ وہ ان کے اسٹائل کے دیوانے ہیں۔