گلوکارہ صنم ماروی کے سابق شوہر حامد علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Last Updated On 20 June,2020 05:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکارہ صنم ماروی کے سابق شوہرحامدعلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے، گارڈین کورٹ کے جج یعقوب علی نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، وارنٹ گرفتاری عدالتی احکامات نہ ماننے پرجاری کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گارڈین کورٹ میں گلوکارہ صنم ماروی کی بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، گارڈین کورٹ کے جج یعقوب علی نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے حامدعلی کوبچوں سمیت عدالت طلب کررکھاتھا۔ عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کے سابق شوہرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے، وارنٹ گرفتاری عدالتی احکامات نہ ماننے پرجاری کیے گئے، عدالت نے آئندہ سماعت پرحامدعلی کوگرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم دیدیا۔