گلوکار رحیم شاہ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، خود کو قرنطینہ کر لیا

Last Updated On 15 June,2020 06:32 pm

پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور گلوکار رحیم شاہ نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس نے عوام کے ساتھ سیاسی و سماجی رہنماؤں کو بھی خوف میں مبتلا کررکھا ہے، اور آئے روز معروف شخصیات میں کورونا کی تشخیص ہورہی ہے، اب معروف پاکستانی گلوکار رحیم شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ مہربان کر کے ہر پاکستانی کو محفوظ رکھنے کے لیے اس وباء کو سنجیدہ لیں کیونکہ یہ (کورونا وائرس) کوئی مذاق نہیں ہے۔

ٹویٹ کے آخر میں رحیم شاہ نے لکھا کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں، جذاک اللہ خیر
 

Advertisement