احمد شہزاد کے بعد احسن خان ریشم کے بہترین دوست قرار

Last Updated On 01 August,2020 12:26 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ریشم نے قومی کرکٹر احمد شہزاد کے بعد اداکار احسن خان کو اپنا بہترین دوست قراردیا ہے۔

انہوں نے احسن خان کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سچا دوست وہی ہے جو ہر اچھے بُرے وقت میں آپ کے ساتھ ہو، جو آ پ کی دولت یا غربت دیکھ کر آپ سے دوستی نہیں کرتا بلکہ آپ کا اخلاق اور نیک نیت دیکھ کر دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے۔

ریشم نے کچھ عرصہ قبل احمد شہزاد کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر شیئر کر کے انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا تھا اور ایک تصویر پر دوستوں والا ایموجی بھی لگایا تھا۔