'کب جان چُھوٹے گی'، عائشہ عمر کورونا وائرس سے تنگ

Last Updated On 01 August,2020 12:34 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ عائشہ عمر کورونا وائرس سے تنگ آگئیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک سیلفی شیئر کی جس میں انہوں نے ماسک لگایا ہوا ہے اور اپنے پورے چہرے کو اچھی طرح ڈھانپا ہوا ہے جبکہ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کی لوکیشن میں 'فلائٹ موڈ' لکھا جسے دیکھ کر واضح ہو رہا ہے کہ انہوں نے اپنی یہ سیلفی دوران سفر لی۔

عائشہ عمر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کورونا سے تنگ آتے ہوئے ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ  کب جان چُھوٹے گی ۔ اُن کے اس ہیش ٹیگ کو دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ وہ عالمی وبا سے تنگ آگئی ہیں اور حالات نارمل ہونے کی منتظر ہیں۔

 

Advertisement