سمارٹ لاک ڈاون کے باعث پاکستان نے کورونا وائرس پر قابو پا لیا:اسد قیصر

Last Updated On 31 July,2020 04:41 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون کے باعث پاکستان نے کورونا وائرس پر قابو پا لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے۔

ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں حکومت کی کامیاب حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاون سے عالمی وبا کورونا پر قابو پا لیا گیا ہے۔

اپنے ٹویٹر میں اسد قیصر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کے دوران عوام احتیاط کریں۔
 

Advertisement