وزیر اعظم شہباز شریف نے فنکاروں میں ہیلتھ کارڈز اور ایوارڈز تقسیم کیے

Published On 13 August,2023 01:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں میں ہیلتھ کارڈز اور بہترین کارکردگی پر آئیکون ایوارڈز تقسیم کیے، انہوں نے ریڈیو پاکستان ایپ ”آواز خزانہ” کا افتتاح بھی کیا۔

گونر ہاؤس لاہور میں فلمی صنعت کی بحالی کیلئے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت مریم اورنگزیب، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان سمیت ملک بھر سے تعلق رکھنے والے فلم و شوبزسے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد سلیم حیدر، شمع ممتاز، بشریٰ صادق، اسد عباس، استاد جعفر حسین اور دیگر میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کمیٹی بنائی جائے تاکہ کھویا مقام واپس مل سکے: وزیر اعظم

معروف فنکاروں بشریٰ انصاری، سلطانہ صدیقی، ہمایوں سعید، عثمان پیر زاداہ، غلام محی الدین، سنگیتا، خالد عباس ڈار، فواد خان، بلال لاشاری، ریشم، میرا سمیت دیگر کو آئیکون ایوارڈز سے نوازا گیا۔ 

Advertisement